مشتعل افراد کاحیسکولیاقت کالونی سب ڈویزن میں توڑپھوڑ

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)گذشتہ روز حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویزن میں توڑ پھوڑ سمیت عملہ کو زرکوب کرنے کیخلاف حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویزن نے یوسی36کےچیئرمین زبیر صدیقی سمیت 150نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے پنیاری تھانے میں لیٹر جمع کرادیا لیٹر میں حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویزن نے یوسی چیئرمین زبیر صدیقی پر الزام لگایا ہے کہ جمعہ کے روز صبح 11.35پر زبیر صدیقی اور ان کے ساتھ 100یا 150افراد نے وفاقی ادارہ حیسکو کی سب ڈویزن کے آفس میں آئے اور عملہ کو زر کوب کرتے ہوئے آفس میں توڑ پھوڑ کی جس کی وجہ سے آفس میں ٹیبل کرسی کھڑکیاں سمیت فرنیچر کو شدید نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں