ٹانک عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کی جانب سے نامزد کردہ کابینہ تشکیل

ٹانک (ایچ آراین ڈبلیو) ٹانک عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کا ایک مشاورتی اجلاس گزشتہ روز محلہ ڈاکٹر ربنواز ٹانک میں فیاض حسین عرف ڈاکٹری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ٹانک عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کی جانب سے نامزد کردہ کابینہ تشکیل کمیٹی کی تشکیل کردہ کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی اور اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا.ٹانک عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ کابینہ کے مطابق شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ کو ٹانک عوامی اتحاد کا متفقہ طور پر صدر جبکہ اصغر تتور کو جنرل سیکریٹری اور ہیبت راہی سیکرٹری فنانس جبکہ بلال درویش سیکرٹری انفارمیشن نامزد کر دیا گیا. دیگر عہدیداروں میں فیاض حسین المعروف ڈاکٹری چیف آرگنائزر, سعید گل بیٹنی سرپرست اعلیٰ, انار گل بیٹنی سینئر نائب صدر, محمد مشتاق مروت رابطہ سیکرٹری, ظہورِ عالم محسود لیگل ایڈوائزر, توصیف گنڈہ پور سٹیج سیکرٹری, جبکہ خباب علی آرائیں ڈپٹی فنانس سیکرٹری, اکرام مروت ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری, شیر افگن کٹی خیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری, حاجی اختر ڈپٹی رابطہ سیکرٹری نامزد اجلاس میں تمام منتخب ممبران نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ہم ٹانک کے بنیادی مسائل کے حل کرنے کیلئے ہر حد تک جائینگے. کیونکہ ٹانک ہمارا اپنا ضلع ہے جسے ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں