اسٹاک ایکسچینج پردستی بم حملہ،فاروق ستارکی شدیدالفاظ میں مذمت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پردستی بم حملےاورفائرنگ کی شدید مذمت-شہر قائد کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کی حفاظت پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔اللہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات بلند کرے۔آمین۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔حملے میں ملوث شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں