ظالم کو قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچا سکتا،شہبازشریف

ننکانہ صاحب(ایچ آراین ڈبلیو) معصوم بچے کا ہاتھ کاٹنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 13 سالہ عرفان پر بدترین تشدد کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی-نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں میں تشدد کے شکار 13 سالہ عرفان کے گھر پہنچے ۔ شہباز شریف نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مالی امداد کا چیک دیا-تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ظالم کو قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچا سکتا ، عرفان کو مصنوعی ہاتھ لگوا کر دیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی-واضح رہے چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔ شہباز شریف نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسروں کو ایف آئی آر میں تاخیر کا جواب دینا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں