اوکاڑہ:رینالہ خورد نواحی ٹاؤن میں تھرموپول کی شیٹوں کوآگ لگ گئی

اوکاڑہ (ایچ آر این ڈبلیو) رینالہ خورد نواحی گاؤں 12 ون اے ایل میں واقع ملک طارق ٹاؤن کے پلاٹ میں رکھی ہوئی تھرموپول کی شیٹوں کوآگ لگ گئی، مالکان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس اور فائر وہیکل وہیکل صرف 3 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں