سندھ میں چیئرمین اینٹی کرپشن تبدیل، اقبال میمن نئے چیئرمین مقرر

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے۔۔۔ علم دین بلو کی جگہ محمد اقبال میمن کو چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق علم الدین بلو کو سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ لگا دیا گیا ۔۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کا تبادلہ کر کے انکی جگہ ناصر عباس سومرو کو تعینات کردیا گیاہے ۔۔ آصف اکرام سیکریٹری انوسٹمنٹ بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔۔۔ڈاکٹر سیف الرحمان کو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں