کراچی کے 3سرکاری کالجز میں کوروناکیسزپرتدریسی عمل معطل

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے بعد تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ۔۔شہر کے تین سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر تدریسی عمل روک دیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے ذرائع کے مطابق سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں لیب اٹینڈنٹ ۔ لیکچرر اور طالبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔۔۔۔ادھر گلستان جوہر گورنمنٹ کالج بلاک بارہ کے عملہ بھی وائرس سے متاثر ہے ۔کیماڑی کے سرکاری کالج میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔۔ذرائع کے مطابق دیگر سرکاری کالجز کے عملہ نے بڑھتے کیسز کے بعد خوف کے باعث کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا بند کر دیئے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں