کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں خلاف مہم کے پہلے روز شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک پولیس نے ناکے لگالئے۔۔۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف مہم کے پہلے روز مرکزی شاہراہوں پر کارروائیاں کی گئیں ۔۔ ٹریفک پولیس نے شارع فیصل پر چند کلو میٹر کے فاصلے سے پانچ مقامات پر ناکے لگائے۔۔کارروائیوں کے دوران ہر پوائنٹ پر ٹریفک پولیس افسران خود موجود رہے ۔۔ ٹریفک پولیس نے بلا تفریق کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔ ٹریفک پولیس نے مہم کے پہلے روز پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سیلنڈر ۔۔ فینسی نمبر پلیٹس اور سیاہ شیشے والی تین سو ننانوے گاڑیوں کا چالان کیا۔ٹریفک پولیس کی یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔۔ مہم کے دوران کورونا وائرس کی خلاف ورزی کے مرتکب اور پبلک ٹرانسپورٹس میں سی این جی سیلنڈرز کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں