موٹروے زیادتی کیس،مرکزی ملزم عابد کو 14روز کیلئے جیل بھیج دیا

لاہور(ایچ آر این ڈبلیو) گجر پورہ اجتماعی زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھی شفقت کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے ملزم عابد ملہی کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ جس پر عدالت نے اسے شناخت پریڈ کیلئے 14 روز کے لیے جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے ملزم  عابد کے جوڈیشل ریمانڈ  کے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ شناخت پریڈ کے لیے ملزم عابد کو چودہ دن کے لیے جیل بھجوایا جاتا ہے۔ جیل حکام ملزم کی شناخت چھپانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔ کسی بھی قیدی یا پراٸیویٹ شخص کو ملزم کی شناخت ظاہر نہ کی جاٸے اور تفتیشی افسر جلد ازجلد شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرے اور ملزم کو 27 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جاٸے۔ عدالت نے ملزم شفقت کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر  پولیس کے حوالے کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے تیس روز کا ریمانڈ مانگا کہ ملزم سے وقوعہ کے دوران  استعمال کیا گیا ڈنڈا وغیرہ برآمد کرنا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے وقوعہ کی تفتیش کرنی ہے۔ ملزم کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد 28  اکتوبر کو  دوبارہ پیش کیا جاٸے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں