پی ڈی ایم کا 18 اکتوبر کا جلسہ تاریخی ہوگا، مرتضی وہاب

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت کی بوکھلاہٹ نے بتادیا ہے کہ جلسہ کتنا کامیاب ہوگا۔۔ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کا 18 اکتوبر کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ کراچی میں جلسے کے اعلان نے حکومت کہ نیندیں حرام کردی ہے ، سندھ حکومت صوبے میں بہت جلد بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں وفاقی حکومت رکاوٹیں پیدا کررہی ہے ۔ مردم شماری سے متعلق وفاقی حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ مرتضی وہاب نے گزری میں وفات پانے والے ورکرز پارٹی کے گھروں پر تعزیت بھی کی۔ مرتضی وہاب کیساتھ پارٹی عہدیدار کرم اللہ وقاص ، کاشف بروہی ، محمد علی جاموٹ و دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں