اولڈ سٹی ایریاز میں ترقیاتی کاموں رکنے سے عوام کوپریشانی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی کے اولڈ سٹی ایریاز میں بھی ترقیاتی کام رکھنے کے باعث شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔مختلف مقامات پر سیوریج لائن بچانے کیلئے رکھے پائپ نا صرف ٹریفک کی روانی میں روکاوٹ بن گئے ہیں بلکہ اس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوگئے۔کراچی کے مصروف تجارتی علاقے نیوچالی اور اطراف میں سیوریج لائن بچانے کا کام سست روی کا شکار ہوگیادکانوں کے سامنے فٹ پاتھوں پر پڑے سیوریج کے بھاری بھرکم پائپ کئی ماہ سے زیر زمین جانے کے منتظر ہیں۔شہر کے دیگر قدیم علاقوں کی صورتحال بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ ترقیاتی کاموں کی سست رفتار عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں