غازی گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے مضافاتی علاقے غازی گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل مظاہرین نے مزاحمت کی۔ مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہو گئے ۔۔سچل تھانے کی حدود میں قائم غازی گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل علاقہ مکینوں نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے سرکاری عملے پر حملہ کر دیا ۔۔مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال روانہ منتقل کر دیا گیا ۔۔علاقہ مکینوں کا دعوی ہے کہ گوٹھ کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ مشتعل افراد نے سڑک بند کر کے بھی احتجاج کیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھال لیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں