پاک سرزمین پارٹی،لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کےشہرلندن کے مشہور علاقے ٹوٹنگ میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا نے کی۔ تقریب میں صدر لندن پاک سرزمین پارٹی راحیل مسرور نے بھی شرکت کی۔شمولیتی پروگرام کا آغاز حمد و ثناءسےکیاگیا۔پاک سرزمین پارٹی مانچسٹرکےرہنماءمختاراحمد کےایثالے ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔پارٹی میں شامل ہونے والے افراد سے بات کرتے ہوئے محمد رضا نے چیئرمین سید مصطفئ کمال اور صدر انیس قائم خانی کا پیخام پہنچایا اور شامل ہونے پر مبارک باد دی اور پارٹی کے کام کو مضبوط اور مزید تیز کرنے کی تلقین کی۔راحیل مسرو نے تمام لوگوں کو مبارک باد دی اور کہا جس طرح پاکستان بھر میں لوگ بغیر کیسی زبان رنگ نسل لسانیت کے پاکستان کی خاطر پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں اسی طرح یوکے بھر میں بھی لوگ پاک سرزمین پارٹی پر اعتماد ظاہر کررہے ہیں۔شامل ہونے والوں میں جواد احمد ، محمد یاسر، محمد فیاض ، احسن، کامران اکرم، آصف خالیق، عامر علی، ساد افتیخار، عمیر الیاس، اصرار احمد اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں