بہترین کارکردگی،افسروں وجوانوں کونقد انعامات وتوصیفی اسناد

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخواڈاکٹرثناءاللہ عباسی نےبہترین کا ر کر د گی پر افسروں و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسنادسے نوازا-پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والےاداروں کی مشترکہ کوششوں سےملک دشمن عناصرکاقلع قمع کردیاہے۔اچھی کارکردگی پر افسروں وجوانوں کوانعامات دینےسےدلی خوشی ملتی-پولیس میں جزاوسزا کاعمل برابرجاری رہےگا-انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں کی موثر کاروائیوں سے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کے خلاف گھیرا تنگ ہو کر مسلسل کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں۔یہ بات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں کوہاٹ اور بنوں پولیس، محکمہ انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیورو کے افسروں و جوانوں کےاعزازمیں نقدانعامات اورتوصیفی اسناد تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب خطاب کرتےہوئےکہی۔واضح رہے کہ کوہاٹ، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں نے فرقہ واریت کےدو مختلف واقعات میں تین افراد کے قاتلوں کو گرفتار کیا تھا۔ جبکہ بنوں پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے مذکورہ تینوں واقعات میں پولیس، کاﺅنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ کی تعریف کی اور انعام یافتہ گان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کی شب و روز کوششوں سے صوبے میں مجموعی طور پر اچھی پولیسنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔جس کےنتیجے میں کئی ایک دہشت گردوں، بھتہ خوروں، اغواکاروں، ٹارگٹ کلرز اور منشیات فروشوں کوگرفتار کیاگیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں کے مابین مثالی تعاون اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور ان کی مشترکہ کاوشوں سے صوبے میں شرپسندوں کے خلاف پے درپے مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔ آئی جی پی نےاس عزم کااعادہ کیا کہ پولیس فورس میں جزاوسزا کاعمل برابر جاری رہیگا۔اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ بُری کارکردگی پر بازپُرس کی جائیگی۔ آئی جی پی نے کہا کہ فورس کمانڈر کی حیثیت سے انہیں اچھی کارکردگی پر جوانوں کو انعامات دینے سے انتہائی طمانیت اور دلی خوشی ملتی ہے اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ اپنی اچھی کارکردگی کے گراف کو مزید آگے بڑھاکر خیبر پختونخوا پولیس کی قدر و منزلت میں مزید اضافہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں