کراچی میں امن پی ایس پی کی وجہ سے ہے، مصطفی کمال

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ کراچی میں امن پی ایس پی کی وجہ سے ہے۔ ایم کیو ایم کے کراچی سے دو وفاقی وزرا ہیں، کمزور حکومت ایم کیو ایم کی چھ سیٹوں سے چل رہی ہے، یہ استعفے دیں باہر آئیں تو حکومت ان کی بات مانے گی۔انہوں نے وسیم اختر پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ ان کا میئر اربوں کی کرپشن کرکے آزاد گھوم رہا ہے، وسیم اختر کی کرپشن پر کسی کو کوئی شک ہے، چارسال میں شہر کو لوٹ لیا اس پر کیس نہیں بن رہا کیونکہ وہ حکومت کا حصہ ہیں، جب تک یہ نمائندے رہیں گے تمہارے بچوں کوفلاح نہیں مل سکتی۔چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ شہر میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں اور ہم پر بہت پریشر ہے، ہم پر پریشر ہے کہ ان سے حقوق چھینوں، ہماری وجہ سے شہر میں امن ہے، پاک سرزمین پارٹی شہر کو لاوارث نہیں چھوڑے گی، جلد کسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں