:کیماڑی میں کانٹے سے پکڑی گئی مچھلی کی مانگ میں اضافہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے علاقے کیماڑی میں کانٹوں سے شکار کی جانے والی تازہ مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ۔۔شکاری کچھ گھنٹوں کیلئے سمندر میں جاتے ہیں اور مچھلی پکڑ کر لوٹ آتے ہیں ۔۔اور پھر یہ تازہ مچھلی دکانوں پر فروخت کیلئے رکھ دی جاتی ہے ۔۔مارکیٹ میں آنے والے شہری بھی تازہ اور سستی مچھلی کی خریداری پر خوش نظر آتے ہیں ۔۔مچھلی مارکیٹ کے دکانداروں اور خریداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹ کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں