سی این جی اسٹیشنز پھر تین روز کیلئے بند،صارفین کو مشکلات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ پھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز پھر تین روز کیلئے بند کردیئے گئے۔سوئی سدرن کو گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی میں کمی ہوئی تو اس نے گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی۔ نوٹی فیکیشن جاری کردیا کہ سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز پیر سے صبح آٹھ بجے سے تین روز کیلئے سات جنوری تک مکمل بند رہیں گے اور خلاف ورزی پر متعلقہ سی این جی اسٹیشنز کے خلاف کارووائی ہوگی۔ بہتر گھنٹوں کیلئے سی این جی بندش نے گاڑیاں رکھنے والے عام لوگوں کو تو متاثرکیا ہی ۔ ایمبولنس چلانے والے بھی مشکلات کا شکار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں