کراچی میں سرد ہوائیں، مچھلی کی دکانوں پر رش بڑھ گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں سرد ہوائیں چلیں تو مچھلی کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔۔ شام ڈھلتے ہی فرائی فش کے شوقین افراد نے کھلے آسمان تلے فٹ پاتھوں پر لگے اسٹالز پر محفلیں سجا لیں۔ شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے۔۔ سرد موسم کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے شہری تلی ہوئی مچھلی کھانے گھروں سے نکل آئے۔۔ سورج غروب ہوتے ہی چٹخارے دار مچھلی کے دلدادہ دوست احباب کے ہمراہ فٹ پاتھوں پر لگے فش اسٹالز پر بیٹھک لگانے لگے۔رش بڑھنے پر فرائی فش فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی۔۔ کاروبار میں اضافے پر خوش دکھائی دیتے ہیں۔طبی ماہرین مچھلی کو انسانی صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے سرد موسم میں آبی جانور کو خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں