وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس منعقد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا-تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی-اس ضمن میں سندھ کابینہ نے کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایم او یو کی توثیق کردی گئی-کویت گورنمنٹ کی کمپنی سندھ میں 30 ایم جی ڈی واٹر سپلائی ٹوڈی ایچ اے، کینجھر لیک ریزورٹ پروجیکٹ اور ٹی پی-3واٹر ٹیٹمنٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے-کابینہ نے ایم او یو کی منظوری دیدی-گندم کی سپورٹ پرائس 2000 فی 40 کلوگرام کابینہ نے مقرر کی ہے-8 لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک کے پاس موجود ہے-محکمہ خوراک نے 20-2019 میں 1.236 ایم ایم ٹی گندم خریدی تھی-وفاقی حکومت سے ایک لاکھ 17 ہزار ٹن درآمد شدہ گندم خریدی تھی- نئے فصل آنے تک گندم اسٹاک محکمہ خوراک کے پاس کافی ہیں- کابینہ نے باردانہ 80 فیصد پی پی بیگز اور 20 فیصد جٹ بیگز خریدنے کی منظوری دیدی- کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دیدی- سندھ کابینہ نے 2000 روپے فی 40 کلوگرام سپورٹ پرائس برقرار رکھنے کی منظوری دیدی- کابینہ نے وفاقی کابینہ کی طرف سے سندھ حکومت کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے الزام کو مسترد کردیا-ملک میں گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا-وفاقی حکومت پنجاب میں گندم غائب ہونے کا الزام سندھ پر نہ لگائیں-سندھ کابینہ گندم اسٹاک کی موجودگی کا جائزہ لے گی- کمیٹی میں مکیش چاولہ، شبیر بجارانی، ہری رام اور وزیر اینٹی کرپشن اکرام اللہ دھاریجو شامل تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں