حلیم عادل کی گرفتاری، وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی پر غور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔ سندھ کے ایم پی ایز کے اجلاس میں پہلی بار آئی جی کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا۔پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی نے سندھ میں آئی جی 21 گریڈ کا افسر لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مشاورت کی۔ وفاق تک ایم این ایز اور ایم پی ایز کے اس حوالے سے تحفظات پہنچائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں