سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف گھیرا تنگ، درجنوں کلینک سیل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے صوبے مختلف شہروں میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کلینک سیل کردیئے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی، حیدرآباد، شکارپور، نوابشاہ، کشمور اور عمرکوٹ سمیت دیگر شہروں میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔محکمہ کے تابڑ توڑٖ چھاپوں کے دوران47 کلینک سیل کردیے گئے جن میں ایسے کلینک بھی شامل ہیں جو پہلے سے سیل شدہ ہو نے کے باوجود دوبارہ کھلے ہوئے تھے، چھاپے کے وقت عطائی ڈاکٹرز اپنے کلینکوں سے غائب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں