سندھ فوڈ اتھارٹی کی کورنگی میں کارروائی،فیکٹری سیل کرکے 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ فوڈ اتھارٹی کی کورنگی میں معروف انڈسٹری کےخلاف کارروائی کی گئی-تفصیلات کے مطابق Lotte kolson فیکٹری کا پروڈکشن سیکشن سیل، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا-ایس ایف اے ٹیم نے معائنہ کیا تو ایس اوپی کی کھلی خلاف ورزی پائی گئی- صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص تھی-حلال لوگو ہونے کی غلط بیانی کی جارہی تھی-ایس ایف اے کےسائنٹیفک پینل نے سیلف کلیم حلال لوگو پر پابندی عائد کی ہوئی ہے-سندھ فوڈ اتھارٹی نے پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں