نئی دہلی،دل ہلا دینے والا واقعہ رونماہوگیا،شہری چلتی ٹرین سے گرپڑا،جان بچ گئی

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو) بھارت میں دہشت ناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک شہری چلتی ٹرین کی پٹری پر اچانک گر پڑا لیکن خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گوا میں پیش آئے اس خوفناک واقعے میں ریلوے پروٹیکشن گارڈ نے شہری کی جان بچائی، مذکورہ شخص ریلوے پٹری پر گرا لیکن ریل کے پہیے کی زد میں نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق شہری پاؤں کی پھسلن کے باعث پٹری کے کنارے والے حصے پر گرا تھا جس کے باعث وہ محفوظ رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین پر چڑھتے ہوئے اس کے ساتھ یہ حادثہ رونما ہوا۔جس کے فوراً بعد اطراف میں موجود ریلوے پروٹیکشن گارڈ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور متاثرہ شخص کو کھینچ کر پٹری سے اوپر لے آیا، البتہ شہری کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں