بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے اور اتوار بند رکھی جائے گی۔مال بردار، ادویات اور دوسری ایمرجنسی سروسز کی ترسیل کو استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ فیصلے کا اطلاق دس اپریل سے پچیس اپریل تک ہو گا۔ جبکہ ٹرینیں ستر فیصد مسافروں کے ساتھ فعال رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں