سیرین ایئرکی پروازمیں فنی خرابی،طیارہ حادثے سے بچ گیا،اسدعمربھی سوارتھے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی سےاسلام آباد جاتےہوئےطیارہ حادثےسےبچ گیا جس میں اسد عمر بھی سوار تھے۔تفصیلات کےمطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئر پورٹ پر اتارلیا گیا اور مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔ سیرین کے جہاز میں فنی خرابی کو چیک کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی جہاز میں موجود تھے۔ وہ کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ اب وہ پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔پرواز نمبر ای آر 502 ایک بجے کے قریب روانہ ہوئی تھی اور اسے دو بج کر دس منٹ پر واپس اتارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں