سعودی عرب،سفری پابندی کے خاتمے میں 35 روزباقی رہ گئے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں سفری پابندی کے خاتمے میں 35 روز باقی رہ گئے، اسی کے پیش نظر السعودیہ نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق اقدامات شروع کردیے ہیں جبکہ ٹکٹ مہنگے ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں المسافر کلب ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرزاق الزہرانی کا کہنا ہے کہ مملکت میں عام نرخوں کے مقابلے میں 30 فیصد تک ٹکٹیں سستی ہیں تاہم رمضان کے دوسرے ہفتے کے بعد سے ٹکٹوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ جس طرح بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے دن قریب آرہے ہیں ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، کوروناویکسین لگوانے والے بھی سفر کرنا چاہیں گے جس سے طلب میں اضافہ ہوگا اور نرخ بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں