جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں سماعت،کوروناسے متاثرہ وکیل عدالت میں پیش

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)چیف جسٹس گلزاراحمدکےبینچ میں کورونامثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی تاہم وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کیس کی سماعت میں کورونا سے متاثرہ وکیل عدالت میں پیش ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے وکیل سےاستفسار کیا آپ کی سماعت ملتوی کی درخواست آئی تھی،وکیل خالد محمود نے کہا مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کواس طرح عدالت نہیں آناچاہیےتھا۔عدالت کےحکم پروکیل خالدمحمودکورٹ روم سےباہرنکل گئے،چیف جسٹس نے عدالتی عملےسےاستفسار کیا ہمارا ملازم فائل اٹھا کرلے گیا، ملازم کومعلوم ہےوکیل کوکوروناہےتوپھرفائل نہیں اٹھانی چاہیےتھی۔.عدالتی عملے نے کہا فائل اٹھانے والا بار کا ملازم ہے، وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں