شوکت ترین کو وزارت خزانہ اورریونیوکاقلمدان سونپ دیاگیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں ، حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر وزیرتوانائی بنادیا گیا جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرایوب سے بھی وزارت توانائی کا چارج واپس لے کر وفاقی وزیراقتصادی امور بنادیاگیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کاقلمدان دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں