مردم شماری میں سندھ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،ناصرحسین

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری میں سندھ کے ساتھ زیادتی کی گئی، مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کامسئلہ اٹھایا، مردم شماری کے معاملے پر صرف پیپلزپارٹی لڑرہی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کےوزیراعظم عمران خان نےکہاتھاسندھ ہمارا نہیں ہے،بلوچستان کےساتھ بھی ان کی یہی صورتحال ہے،بلوچستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ کوپروگرامزمیں شامل نہیں کرتے، ہم پرالزام لگایاجاتاہےتعاون نہیں کرتے، سندھ سےبیوروکریٹس کوبلایاجاتا ہے،سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں مکمل ساتھ ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کامسئلہ اٹھایا، مردم شماری کے معاملے پر صرف پیپلزپارٹی لڑرہی ہے، مردم شماری میں سندھ کے ساتھ زیادتی کی گئی،مردم شماری پرسب سےزیادہ اعتراض ایم کیو ایم کو تھا،پی ٹی آئی کااعتراض ہےکراچی کی آبادی کوکم دکھایاگیا،بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیاجاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں