انصاف نہ ملاتوپھردیکھنا،راجہ ریاض کی وزیراعظم کوآخری وارننگ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) راجہ ریاض نے عمران خان کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ انصاف نہ ملاتو فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے، وزیراعظم کو آخری بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات کو مزید آگے نہ بڑھائیں، بڑے تحمل سے تحریک انصاف کے پرچم کے نیچے کھڑے ہیں۔قبل ازیں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کردار کشی کون کر رہا ہے، لیکن پتا چل جائے گا، تینوں مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھانے کا الزام نہیں، سیاست میں آکر کاروبار شروع نہیں کیا، بے بنیاد اور جھوٹی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں