سانگھڑپولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی صاحب کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ضلع سانگھڑ پولیس کا منشیات فروشوں و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا-سب انسپیکٹر محمد جمن کھوسو کی دیگر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی، پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب موٹر سائیکل چوری کی وارتوں میں ملوث موٹرسائیکل چابی چور, منشیات فروش ملزم گرفتار، مسرقہ موٹرسائیکل اور منشیات برآمد، مقدمات داخل۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ٹنڈوآدم سٹی سب انسپیکٹر محمد جمن کھوسو کی کوششوں اور محنت کے نتیجے میں ٹنڈوآدم پولیس موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ موٹرسائیکل چابی چور اور منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب۔ٹنڈوآدم سٹی کے رہائشی مدثر انصاری کی فریاد پر ٹنڈوآدم سٹی تھانے پر درج موٹرسائیکل چوری کی واردات کی درج گناہ نمبر 73/2021 زیر دفعہ , 381A, 34 کیس کی تفتیش کے دوران ایس ایچ او ٹنڈوآدم سٹی سب انسپیکٹر محمد جمن کھوسو بمعہ دیگر اسٹاف نے اپنے تمام تر وسائل بروکارلاتے ہوئے مخفی اطلاع پر ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتےہوئے پولیس کوموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ موٹرسائیکل چابی چورمنشیات فروش ملزم غلام رسول خاصخیلی کوگرفتار کرنےمیں کامیاب۔گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے کرائم نمبر 73/2021 میں چوری کی گئی موٹرسائیکل اور 1300 گرام چرس بھی برآمد۔گرفتار چابی چور، منشیات فروش ملزم نے دوران تفتیش فیصل خان بروہی کی 13 مارچ کو ٹنڈوآدم سے موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ٹنڈوآدم کے رہائشی فیصل خان بروہی نے ٹنڈوآم سٹی تھانے پر موٹرسائیکل چوری کی واردات کی رپورٹ گناہ نمبر 55/2021 زیر دفعہ A-381, 34 کے تحت درج کروا رکھی تھی، یاد رہے کرائم نمبر 55/2021 میں چوری کی گئی موٹرسائیکل ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ٹنڈوآدم سٹی مخفی اطلاع پر کارروائی کے دوران ٹنڈوآدم تھانے کی حدود سے پہلے ہی ریکور کر چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں