بھائیوں کی مبینہ زیادتی،شعیب ابڑوکافیملی کے ہمراہ پریس کلب پراحتجاج

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)سکھر کےعلاقےواری تڑ کےمکین شعیب ابڑو نےاپنی اہلیہ در بانواور بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے والد عبدالحمید کا چھ ماہ قبل انتقال ہوگیا ہے اور اسکے بھائیوں عبدالوحید ،عبدالرشید ،زوہیب نے والد کی ملکیت پر قبضہ کرلیا ہے اور اپنا حصہ مانگنے پر اسے اور اسکی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتےہیں اور پولیس کی مدد سے گرفتار کرایا جاتا ہے گذشتہ روز بھی بھائیوں،بھابھی اور انکے بچوں نے ہمیں بلاجواز تشدد کیا اور زبردستی گھر سے نکال دیا ہے اور ہمارے سامان پر بھی قبضہ کرلیا ہے شکایات کے باوجود پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے گھر سے نکالے جانے کی وجہ بچوں سمیت ٹھوکریں کھا رہا ہوں متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر والد کی ملکیت میں حصہ دلاکر بھائیوں کے مظالم سے نجات دلانے سمیت انصاف وتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں