افغانستان میں کار بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے

ہرات(ایچ آراین ڈبلیو)افغان صوبے ہرات میں کار بم دھماکےکےنتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے میں دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں تاہم دیگر 5 اضلاع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں