بھارتی سیاستدانوں نے اپنی انتخابی مہم کیلئے کتوں کا سہارا لینا شروع کر دیا

اتر پردیش(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی ریاست اترپردیش میں حالیہ انتخابات کے دوران کئی امیدواروں نے ہر قسم کی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آوارہ کتوں پر بھی اپنے انتخابی پوسٹر چپکا دیئے، تاکہ اُن کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔خبروں کے مطابق، اترپردیش میں رائے بریلی اور بالیا اضلاع سے کم از کم دو امیدواروں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنا پیغام ’’دور دور تک‘‘ اور ’’زیادہ سے زیادہ لوگوں تک‘‘ پہنچانے کےلیے سڑکوں پر پھرنے والے آوارہ کتوں تک کو نہیں بخشا اور ان پر اپنے انتخابی اسٹیکر چپکا دیئے۔بہت سے لوگوں نے ان تصویروں پر میمز بنائے اور اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ انتخابی امیدوار بھی اپنی انتخابی مہم کامیاب ہونے پر خوش تھا۔ جانوروں کے تحفظ اور حقوق پر کام کرنے والے افراد اور تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی انسان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی تشہیر کےلیے جانوروں کو اتنی بے دردی سے استعمال کرے-

اپنا تبصرہ بھیجیں