سعودی سینٹرل بینک ساما نے اکاؤنٹ ہولڈرزکی پریشانی دورکردی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی سینٹرل بینک(ساما) نے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کی پریشانی اور درپیش رکاوٹیں دور کردیں۔سعودی سینٹرل بینک نے مملکت میں تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی کھاتے داروں کی شناخت کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ(ھویہ وطنیہ) پر اکتفا کریں۔ساما کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ بینکز سعودی کھات داروں سے روایتی قومی شناختی کارڈ کی لازمی طلبی کی شرط عائد نہ کریں بلکہ دیجیٹل قومی شناخی کارڈ پر اکتفا کیا جاسکتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ کھاتے داروں کو روایتی قومی شناختی کارڈ پیش کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔اسی ضمن میں ساما نے واضح کیا ہے کہ سعودی سینٹرل بینک کی نگرانی میں کام کرنے والے تمام بینک اور مالیاتی ادارے نئی ہدایت کے مطابق کام کریں۔ابشر ایپ میں موجود ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ (ھویہ وطنیہ) شناخت کے لیے قبول کیا جاسکتا ہے۔ یہ کارروائی ایسے معاملات تک محدود ہوگی جن میں ھویہ وطنیہ کی کاپی درکار نہیں ہوتی۔ڈیجیٹل ھویہ پر اکتفا کرنے کا فیصلہ مقامی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں