کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کیلئے رینٹ میں اضافہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کرائے کے گھروں میں رہنےو الے سرکاری ملازمین کیلئے رینٹ میں اضافہ کی خبر آگئی ،حکومت نےسرکاری افسران کےلیےگھروں کے کرائے کی قیمت مقرر کردی ۔حکومت اب سرکاری افسران کو گھر کا کرایہ اضافے کیساتھ دے گی۔ یہ رقم ان افسران و ملازمین کو ملے گی جو کرائے کے گھروں میں رہتے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گریڈ 22 کے آفیسر کے لیے گھر کا کرایہ 68 ہزار روپے سے 89 ہزار روپے، گریڈ 21 کے آفیسر کے لیے گھر کا کرایہ اب 57 ہزار کی بجائے 71 ہزار اور گریڈ 20 کے آفیسر کو کرائے کے گھر کی مد میں حکومت 47 سے 59 ہزار روپے دی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں