صدرمملکت کا وزیرستان کے شھداکے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے15 ستمبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،انھوں نے شہداء کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سوار محمد انتظار ، سوار سلمان اور سوار ساجد حسین کے اہل ِ خانہ سے بات کی۔صدر مملکت نے سوار محمد شیراز اور لانس دفعدار اشتیاق حسین کے اہلِ خانہ سے بھی بات چیت کی۔صدر عارف علوی نے نائب رسالدار عامر شکیل اور سوار خرم شہزاد کے اہل خانہ کو بھی ٹیلی فون کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نےشہداء کو اُن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعاکی۔صدرمملکت نے دعاکی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ شہدا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں