گٹکا،ماواسپلائرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،11ملزمان گرفتارہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گٹکا/ماوا سپلائر/ ڈیلرز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے- پولیس کو مطلوب گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث (11) ملزمان گرفتار ہوگئے-ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ , کلری, نبی بخش, بغدادی, گارڈن اور کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا-تھانہ چاکیواڑہ کا ایک گھر پر چھاپہ ملزم تالا لگا کر فرار ہوگیا, مفرور ملزم جمیل احمد کے گھر سے (30) کلو گٹکا/ماوا, (19) کلو چھالیہ, (6) کلو تمباکو, (1) مشین اور دیگر گٹکا/ماوا تیار کرنے والا سامان برآمد کیا گیا-علاقہ تھانہ کلری سے (2) ملزمان محمد عارف اور مصطفیٰ خان کو گرفتار کیا گیا جن سے مختلف (9.2) کلو گٹکا ماوا, (17.3) کلو چھالیہ, (10.40) کلو تمباکو/کتھا اور دیگر تمباکو برآمد کئے گئے-علاقہ تھانہ نبی بخش سے (2) ملزمان شاہد اقبال عرف کالا اور شاہد اقبال عرف بلا کو گرفتار کیا گیا جن سے (9) کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا- علاقہ تھانہ گارڈن سے (3) ملزمان سراج الدین, عبدالقادر اور اویس کو گرفتار کیا گیا جن سے (5.71) کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا-علاقہ تھانہ کھارادر سے (2) ملزمان محمد نعمان اور محمد فاضل کو گرفتار کیا گیا جن سے (4.5) کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا-علاقہ تھانہ بغدادی سے (2) ملزمان عرفان اور مناف کو گرفتار کیا گیا جن سے (3.5) کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا-ملزمان سے مجموعی طور پر (61.91) کلو گرام گٹکا/ماوا, (36.3) کلو چھالیہ, (16.4) کلو گرام تمباکو/کتھا, (1) مشین اور دیگر گٹکا/ماوا تیار کرنے والا سامان برآمد کیا گیا-ملزمان گٹکا/ماوا شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی/بیچا کرتے تھے-ملزمان کو دوران گٹکا/ماوا فروختگی/سپلائی کے گرفتار کیا گیا-ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج تفتیش جاری ہے-ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں