ووٹ کی اہمیت و رجسٹریشن کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چیزل آباد میں منعقد

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے ووٹ کی اہمیت و رجسٹریشن کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چیزل آباد میں منعقد کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد پرویز احمد کلوڑ، اسکول کے ہیڈ ماسٹر حاکم علی رند، عبدالحفیظ عباسی اور دیگر نے کہا کہ جمہوری عمل میں ووٹ کی اہمیت ہے جس کے لئے ووٹ کی رجسٹریشن اور درست استعمال تمام ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے ووٹ کی رجسٹریشن نہیں کروائی تو وہ فوری طور پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس سے رابطہ کرکے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں تاکہ آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں مقررین نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے کی عوام کو ووٹ کی اہمیت اور رجسٹریشن کے متعلق آگاہی فراہم کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اس موقع پر سیمینار میں محمد سلیم، مسرور میمن،اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔