کراچی/ سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی/ سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، امہ ویلفیئر ٹرسٹ کا آباد کاری پروگرام ، 1300 متاثرین سیلاب میں 75 کروڑ کے امدادی چیکس تقسیم ، مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مزید 200 متاثرین سیلاب کو تین تین لاکھ کے چیکس کی فراہمی ، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب، صوبائی وزیر لیاقت آسکانی، سینیٹر یوسف بلوچ، حاجی عبد الرزاق بیلی کی شرکت، امہ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے قاری شفیع الرحمن ، مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر ، مولانا ناصر محمود سومرو، قاری محمد عثمان، حاجی بلال بگٹی بھی شریک، مولانا محمد الیاس مدنی، مفتی محمد مدنی ،حاجی حبیب اللہ نیازی، مولانا یوسف رشید ، ہاشم جمانی و دیگر رہنما بھی شریک، امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، سندھ حکومت امہ ویلفیئر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، ترجمان سندھ حکومت، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ذاتی حیثیت میں امہ چلڈرن اکیڈمی کے دس طلباء کی کفالت کا اعلان، سندھ میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیاں مثالی ہیں، لیاقت آسکانی، امہ ویلفیئر ٹرسٹ وہ واحد ادارہ ہے جس نے سیلاب متاثرین میں 75 کروڑ روپے نقد تقسیم کئے ، مفتی محمد زبیر، کراچی میں نوشہرہ کی طرز پر امہ چلڈرن اکیڈمی کے قیام کی تیاریاں شروع کردیں ہیں، مفتی محمد زبیر، امہ ویلفیئر ٹرسٹ سندھ کے صدر حاجی عبد الرزاق بیلی کا سیلاب متاثرین کیلئے آبادکاری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان، مہنگائی کے ستائے اہلیان کراچی کیلئے مزید امہ سستا دسترخوان اور امہ سستا اسٹورز قائم کرنے کا بھی اعلان