شیخوپورہ میں عورت کو الف ننگا کر کے ویڈیو وائرل کردی، ایف آئی درج، ملزمان آزاد

شیخوپورہ (ایچ آراین ڈبلیو) شیخوپورہ میں پیش آیا انسانیت سوز افسوسناک واقع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی گاؤں میں غنڈہ عناصر نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان نے خاتون کو برہنہ کرنے اور گالم گلوچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان خاتون کے زبردستی کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، پولیس نے 3 روز قبل مقدمہ تو درج کر لیا مگر بااثر ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ، پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا خاتون انصاف کی منتظر،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا، نگران وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب سے فوری واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی