پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کروانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ڈی اے پی ٹی آئی اراکین سے لاجز بائی فورس خالی کروائے گا اور اس حوالے سے سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونت کی جائے، پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کوسرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ رہائشیں خالی نہ کرنے پر آپریشن کرنا ہے لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ اسد قیصر، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے۔