کراچی کے نوجوانوں کو بیروزگاری اور منشیات کی دلد ل میں دھکیلا جارہا ہے، کاشف نظامی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کراچی کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے ، مہنگائی ، بیروزگاری اور منشیات کا کھلے عام کاروبار امپورٹڈ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے امپورٹڈ حکومت نے کھیل اور ثقافت کو کراچی کے نوجوانوں کی پہنچ سے دور کردیا ہے چیئرمین عمران خان شہرقائد کے نوجوانوں کے آئیڈیل لیڈر ہیں اور ان کے دلوں میں بستے ہیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، کاشف نظامی کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ترقی یافتہ ممالک اپنے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کر تے ہیں تا کہ وہ مستقبل میں ذمہ داری شہری بننے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار بھی ادا کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نا اہلیوں کیوجہ سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری تاریخ کی بلندترین سطح تک پہنچ چکی ہے بیروزگاری اور مہنگائی کے ستائے نوجوان جرم اور منشیات کی لت میں پڑرہے ہیں کراچی میں بڑہتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی ایک وجہ بیروزگاری بھی ہے کراچی کے نوجوان محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں لیکن ان کو بہتر مستقبل کے لیئے مواقع فراہم نہیں کیے جارہے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی ملازمتوں کے لیئے پرائیویٹ دفاتروں کے دھکے کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں بیروزگاری اور مہنگائی نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے لوگوں کی برداشت ختم ہوتی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات فروشوں کی سرپرستی سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے لوگ کر رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کراچی کے نوجوانوں کو مایوسیوں کا شکار نہیں ہونے دی گی اور نہ ہی امپورٹڈ حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑے گی کراچی کی بہتری کے لیئے تحریک انصاف نے جتنا کام کیا اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔