شہید بینظیر آباد میں رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع کی تمام تحصیلوں میں رمضان بچت بازار لگائے گئے

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع کی تمام تحصیلوں میں رمضان بچت بازار لگائی گئی ہیں جہاں پر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج قاضی احمد اور نواب شاہ میں لگائی گئی بچت بازاروں کا دورہ کیا اور شہریوں سے معلومات لی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ ماہ صیام کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بچت بازاروں کا انعقاد کیا جائے جس کے تحت تمام تحصیلوں میں رمضان بچت بازار لگائی گئی ہیں جہاں سے شہری مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش خرید کرسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اس لیے تاجروں کو چاہیے کہ وہ خود مناسب قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام تحصیلوں کے روینیو افسران کو سختی سے ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بچت بازاروں کا انعقاد کریں اور مارکیٹوں کا دورہ کرکے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا بھی دی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی بچت بازاروں سے اشیاء خوردونوش خرید کریں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد محمد سلیم جتوئی نے دوڑ اور سکرنڈ میں قائم بچت بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے معلومات لی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکار کی جانب سے بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مارکیٹوں کے دورے کئے جارہے ہیں۔