وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا ہے، انھوں نے اپنے تمام وزرا کو ایک اہم ڈیوٹی سونپ دی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان میں مہنگائی کم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرااور مشیران مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ادھر کراچی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، انتظامیہ نے 172 گراں فروشوں پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے، گراں فروشی پر ضلع جنوبی میں ایک، ضلع کورنگی میں 2 دکانیں سیل کر دی گئیں۔