کراچی، شارع نور جہاں پولیس کا کٹی پہاڑی کے قریب مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شارع نور جہاں پولیس کا کٹی پہاڑی کے قریب مقابلہ، پولیس کو انتہائی مطلوب ایک زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں رحیم یار خان گروہ کا کارندہ شوکت شامل، گرفتار ملزمان میں سدہیراور دیگر ملزمان شامل، مقابلے کے دوران 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2پستول،2موٹر سائیکلیں برآ مد. ملزمان کے قبضے سے 2موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے، ملزمان گھروں میں ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم شوکت رحیم یار خان کے مشہور ہاوس رابری گروہ سے تعلق رکھتا ہے، گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے