کوسٹل ہائی وے پولیس بے یارومددگاردن رات ڈیوٹی انجام دینے میں مصروف

(ایچ آراین ڈبلیو)یہ اوپرجوتصویریں نظرآرہی ہیں یہ نہ مزدوروں کا کوئی عارضی پڑاؤ ہے اور نہ ہی مال مویشی چرانے کے لئیے یہاں خانہ بدوشوں نے اپنی جھونپڑیاں لگائی ہیں-بلکہ یہ کوسٹل ہائی وے پولیس ڈسٹرک لسبیلہ کی مستقل چیک پوسٹیں ہیں جہاں پردن رات جوان ڈیوٹی انجام دیتےہیں نا چھٹی ہے اور نا ہی سہولت نام کی کوئی چیز ، آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ لاوارث لسبیلہ کے غریب نوجوان کس حال میں اس ویران اور سنسان جگہ پر بغیر کسی سہولت کے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔اعلی حکام سے کئی بار درخواست کرنے کے باوجود بھی ابھی تک کوئی بھی انکی داد رسی کے لئیے نہیں آیا ، کوسٹل ہائی وے ڈسٹرک لسبیلہ کے ملازمان کا کہنا ہے ہم سے غیر قانونی طور پر اپنے ضلع سے ہی باہر ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں جو سراسر ناجائیزی اور جبر ہے-مزید ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ہماری ڈسٹرکٹ لسبیلہ کی حدود تک محدود رکھا جائے جو پرنس آف ہوپ چیک پوسٹ تک بنتی ہے،اسکے ساتھ ساتھ ہمیں رہائش کے لئے کمرے ، پانی اور بجلی جیسی ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں-