34 ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ بلوچستان نے کراٹے کے مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا، مینز بیلو 75 کلوگرام کیٹیگری میں بلوچستان کے تاج ریحان نے گولڈ میڈل جیتا۔ مینز اوور 84 میں واپڈا کے وحید احمد، انڈر 84 میں محمد اویس نے گولڈ جیتا، انفرادی کاتا میں آرمی کے سیف اللہ نے جبکہ ٹیم کاتا میں بھی آرمی نے ہی طلائی میڈل جیتا۔ اس کے علاوہ خواتین کی انڈر 68 کیٹیگری میں آرمی کی آرزو نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ انفرادی کاتا میں واپڈا کی شاہدہ کا گولڈ میڈل ہوا، ٹیم کاتا آرمی نے جیتی۔ خواتین کی اوور 61 کلوگرام کراٹے میں آرمی کی ثنا کوثر نے گولڈ میڈل جیتا۔ کراٹے میں اب تک آرمی نے 5 ، واپڈا نے 3 اور بلوچستان نے ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔