تھانہ پی آئی بی کی کارروائی،منشیات فروش،کرائم و چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ پی آٸی بی کالونی پولیس کی مختلف کاررواٸیاں میں منشیات فروش اسٹریٹ کراٸم و چوری میں ملوث ملزمان گرفتارپہلی کارواٸی میں پولیس نےمطلوب لسٹڈ اسٹریٹ کریمنل حمزہ خان شنواری کو گرفتار کرلیا-ملزم کا انتہاٸی مطلوب آٸی آر لسٹ میں نام شامل تھا-گرفتار ملزم سے ایک پسٹل 32 بور مع 3 راونڈ زندہ برآمد کرلیا-ملزم تھانہ فیروزآباد اور پی آٸی بی کالونی میں تین مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے-پولیس نے ملزمان سعیدولد تاج محمد اور رمضان ولد تاج محمد کو چوری شدہ پنا فلکس سمیت گرفتارکرلیا-گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا-