دریائے سندھ اورروہڑی کینال کی نہریں 30مئی سے 13جون تک بند رہیں گی

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایگزیکٹو انجینئر داد ڈویژن نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ دریائے سندھ اور روہڑی کینال میں پانی کی کمی کے باعث داد ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہریں وارا بندی کے باعث 30 مئی سے 13 جون تک بند رہیں گی اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلےمرحلےمیں سن مائنر، منھڑومائنر، ملواہ ڈسٹری، جادو مائنر، قاضی احمد مائنر، سجاول ڈسٹری، بھمبھو مائنر، پبجو مائنر، کڈھر ڈسٹری، لکمیر مائنر، جام ڈاہری مائنر، سکرنڈ ڈسٹری، چھوٹی رن مائنر 30 مئی سے 6 جون صبح 6 بجے تک بند رہیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں راہب شاہ ڈسٹری، چنیسر مائنر، وریام مائنر، جان محمد مائنر، جمال شاہ ڈسٹری، میررکن مائنر، کھکاٹ مائنر ، ٹالھی مائنر، دلیل دیرو مائنر، شہباز مائنر، باتھو مائنر اور زرداری مائنر بھی پانی کی وارا بندی کے باعث 6 جون سے 13 جون صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔